
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ ہواوے کے آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے سمیت نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کے تین لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ہواوے (Huawei) ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااور گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیر
اعظم نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔