امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہیں تو ڈیل کرا دوں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسٹار گیٹ اے آئی پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی انفرا اسٹرکچر سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ ہو گی،اوپن اے آئی،سافٹ بینک اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔
امریکی صدر نے بتایا کہ اسٹارگیٹ فوری طور پر اے آئی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی،اس منصوبے سے 1 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے مالکان سے ملاقات ہوئی ہے،اگر ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہیں گے تو ڈیل کرا دوں گا۔