صحت
خیر پور میں اغوا کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا
خیر پور : مقامی صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا،ملزم نے رشتہ داروں کو سبق سکھانے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،فیاض سولنگی نے اعتراف کیا کہ اس نے رشتہ داروں سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے مقامی صحافی کے لاپتہ ہونے پر تلاش شروع کی،فیاض سولنگی غوث پور کے علاقے میں اپنے دوست کے ساتھ عارضی طور پر رہائش پذیر تھا۔