پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیو وائرل
اہور:سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی ڈانس ویڈیو دیکھ کرصارفین نے زارا نورکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ روز اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پرشیئر کی، ویڈیو میں وہ کلاسیکی کتھک ڈانس کی پریکٹس کررہی ہیں اور ساتھ ان کی ڈانس ٹیچر بھی ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ڈانس ٹیچر کے ساتھ سٹیپس نہیں ملا پارہی۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں خود اس بات کا اعتراف کرتے لکھا کہ اس کی خوبصورتی کا تھوڑا سا بھی مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن اس لائیو میوزک کے دوران اس پر اس کا سایہ ڈالنا ایک خواب تھا۔
اداکارہ کی نئی ڈانس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ملے جلے خیالات کااظہار کیا، صارفین نے زارا کے اس ڈانس کو ناپسند کرتے مشورہ دیا کہ وہ ایسی حرکتوں سے دور رہیں،کچھ صارفین کی اداکارہ کو رائے دی کہ آپ صرف اداکاری پر فوکس رکھیں۔