شوبز
ہائی کورٹ کا افغان موسیقاروں کے متعلق بڑا فیصلہ
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ حکومت جب تک ان کیسز پر فیصلہ نہیں کرتی وفاقی،صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موسیقاروں کیخلاف کوئی سخت ایکشن نہ لیں۔ دو ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں وزارت داخلہ افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی اجازت دے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ افغان موسیقار پناہ کے لیے یو این ایچ سی آر میں بھی ایپلائی کر سکتے ہیں۔