شوبز

کرینہ کپور کی عمر پر تبصرہ،پاکستانی اداکار تنقید کی زد میں

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی عمر کے متعلق تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکار خاقان شاہنواز نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے،ایک خاتون مداح نے اداکار کو کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا جس پر وہ مسکرا دئیے۔

پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے مداح کے سوال پر لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ خاقان شاہنواز اُس فیملی کی طرح لگتے بھی ہیں۔خاقان شاہنواز نے خاتون مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ سپر اسٹار کے بیٹے کا کردار نبھا سکتے ہیں،کرینہ کپور بہت بڑی ہیں جس پر تابش ہاشمی نے کہا بڑی ہیں تو کیا ہوا۔

کرینہ کپور کی عمر سے متعلق تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین مداح بھڑک اٹھائے،کرینہ کپور کے پرستاروں نے پاکستانی اداکار کو کھری کھری سنائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کرینہ کپور کا نام لیکر خاقان شاہنواز کو شہرت مل گئی ہے،دنیا میں ہر شخص کی عمر بڑھے گی،ہمیشہ جوان کوئی نہیں رہتا،اس قسم کے کمنٹس بند ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button