
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پالیسیوں کا رخ بدلنے کی ٹھان لی،اہم فیصلوں پر عملدرآمد تیز ہو گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی،ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن انتظامیہ کے حکمنامے کو منسوخ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 ہزار سے 14 ہزار تک ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں۔
اُدھر امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہیں،انہوں نے یکم جون 2022 کو چیف کوسٹ گارڈ کا عہدہ سنبھالا تھا۔