پاکستان

علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیم،صحت ودیگرشعبوں میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کا فیصلہ۔بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 30 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے فنڈ کی منظوری دی گئی۔کتابوں کی معیاری چھپائی اور دوبارہ استعمال سے متعلق پلان کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستوں کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔تعلیم سے محروم بچوں کے داخلے کے لئے حکمت عملی پر غورکیاگیا۔پیرنٹ ٹیچر کونسل کے سالانہ فنڈ کو پانچ ارب سے بڑھا کر سات ارب کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت کارڈ ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سکیم کا آغازکیاگیا۔مفت کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا۔بتایاگیاکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو آئندہ مرحلے میں صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔اجلاس میں وارسک ٹو ناصر باغ لنک کی تعمیر کے لئے نان اے ڈی پی سکیم کی منظوری دی گئی۔مہمند ڈیم سے پشاور کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے سکیم کی منظوری دی گئی۔صوبے کی 132 ٹی ایم ایز کو سینٹیشن سروسز کے لئے 3.6 ارب روپے مرحلہ وار فنڈ کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button