پاکستاندفاع پاکستان

راولپنڈی کور کی خصوصی تقریب۔افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازت دئیے گئے۔شہداء کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیاگیا

راولپنڈی کور کی اعزازی تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔دو جونیئر کمیشنڈ افسران (جے سی اوز) اور 15 جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) ان کی قوم کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں عطا کیے گئے۔ شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے اعزازات بعد از شہادت وصول کیے۔کور کمانڈر نے شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران اور اعزاز یافتگان کے خاندانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button