ریٹائرڈ فوجیوں کے اعزازمیں پروگرام کا انعقاد ، سیکڑوں ریٹائرڈ فوجیوں کی شرکت

پاک فوج کے زیر اہتمام ریٹائرڈ فوجیوں کے اعزازمیں پروگرام کا انعقادکیاگیا۔پروگرام میں کور کمانڈر راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر راولپنڈی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، ہم سب کو مل کر اس ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے قومی اداروں کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہو کر دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے آلہ کار سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کر کے نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کر رہے ہیں۔اس موقع نے کور کمانڈر راولپنڈی نے سابقہ فوجیوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات دئیے۔ سابقہ فوجیوں نے اس بہترین پروگرام کو ویٹرن کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور انکی فلاح وبہبود کے لیے سنگ میل قرار دیا ۔