پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات،غزہ کی صورتحال ودیگرمسائل پرگفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات کی جس میں غزہ کی صورتحال ودیگرمسائل پرگفتگوہوئی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کے نہتے شہریوں کے قتل عام، بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اہل فلسطین کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور آواز اٹھانے، بجلی کے بنیادی ٹیرف، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، تنخواہ دار طبقے کے نامنصفانہ ٹیکس سلیب پر نظر ثانی، بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی، افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے، کراچی کے مسائل حل کرنے، چولستان میں نہروں کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے حکومت پاکستان کی طرف سے صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں، مشکلات کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کو ہر شعبے میں مد نظر رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button