کھیل
کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی ہے۔سلمان علی آغا، فہیم اشرف ،امام الحق ، کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں1-4 سے ناکامی رہی جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کلین سویپ کیا تھا۔