دلچسپ و عجیب
فلوریڈا:گرفتاری کے خوف سے چور قیمتی ہیرے نگل گیا،پولیس نے تفتیش کرکے ہیروں کا سراغ لگالیا

گرفتاری کے خوف سے ایک چورنے قیمتی ہیرے نگل لیے لیکن وہ پھر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈومیں جیتھن لارنس گلائیڈر نامی شخص نے ایک شاپنگ مال سے قیمتی ہیرے چوری کیے اور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور ایک سڑک پر اسے روک کر گرفتار کر لیا، لیکن انہیں جیتھن کے پاس سے کچھ نہ ملا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایاہے کہ ہیرے اس کے پیٹ کے اندرہیں۔ پولیس کی جانب سے جیتھن کا ایکسرے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے ہاضمے کی نالی میں کوئی چیز موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان ہیروں کی قیمت پاکستانی 21 کروڑ اور 25 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔