کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرزفعال ہوچکے،سندھ کے دیگراضلاع میں بھی جلدسینٹرزکا قیام عمل میں لایا جائے گا۔شرجیل انعام میمن

سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا جس میں بتایاگیاکہ ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پانچ میں سے چار مقامات پر تعمیرات کے لئے رضامندہوگئی ہے۔اجلاس میں کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز فعال ، دیگر ریجنز میں بھی ایم وی آئی سینٹرز کا قیام عمل جلد یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں روڈ حادثات کے روک تھام، ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں، ٹرانسپورٹ مسائل اور عید کرایہ مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موٹر وہیکل انسپکشن سینٹرز کی کارکردگی اور مزید سینٹرز کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔شرجیل انعام میمن نے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،
عیدالفطر کے بعد تمام منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کریں۔کراچی میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز فعال ہو چکے ہیں اور تمام کمرشل وہیکلز کا لازمی فٹنس ہونا چاہئے۔