پاکستان
اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک اجلاس میں 1275 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ایکنک کےاجلاس میں 1275 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ان منصوبوں میں لاہور، ساہیوال اور بہاولنگر موٹروے منصوبے کےلیے 436 ارب روپے،پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری،پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ ،سندھ سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کے پہلے مرحلے کےلیے نظر ثانی شدہ لاگت 88.4 ارب روپے کی منظوری اوردیگر منصوبے شامل ہیں۔