پاکستان
امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقع سے استفادہ حاصل کریں۔پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔طارق فاطمی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہاہے کہ منفرد مقام اور حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔طارق فاطمی کا کہنا تھاکہافغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ حاصل کریں۔وہ معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کررہے تھے۔