پاکستان

بلوچستان میں احتجاج کرنے والوں کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ سامنے آچکاہے۔ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کی آڑ میں بلوچستان کو غیر مستحکم نہیں ہو نے دے گی، احتجاج کرنے والوں کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ سامنے آچکا، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریب کار سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے بیان میں دہشت گرد حملوں سے ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرکے پیش کیا گیا، اقوام متحدہ کے چند ماہرین کی رپورٹ اپنی مرضی اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی ہے ، ضروری ہے کہ اس نوعیت کے بیانات حقیقت پر مبنی ہوں اور صورتحال کے مکمل تناظر کی عکاسی کریں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button