پاکستان
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو نئے عہدے کے رینک لگائے

سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کا بیٹا شاہ زیب کمبوہ بھی انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی لازوال قربانی کے اعتراف میں سنٹرل پولیس آفس میں ایک بلاک بھی منسوب کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی عمر ورک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی عمر ورک کے بھتیجے کی بھی انسپکٹر رینک پر ترقی ہوئی، تقریب میں ترقی پانے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب، سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔