پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاشرجیل میمن کے ہمراہ شاہراہِ بھٹومنصوبے کا اچانک دورہ،ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا۔ان کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجودتھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کے لیئے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلئے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔جام صادق انٹرچینج دو ماہ میں انٹرچینج مکمل کریں اورکازوے کے قریب شاہراہِ بھٹو پر زیر تعمیر راؤنڈاباؤٹ جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور انجینئر خالد مسرور نے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button