نیشنل سٹیڈیم کی تعمیرنومیں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزازمیں خصوصی تقریب

محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
کراچی نیشنل ا سٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی۔تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آج کے مہمان خصوصی یہ تمام مزدور ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ دن رات لگا کر اس کام کو مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ابھی اور کام باقی ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے بعد کریں گے ، کراچی کی بلڈنگ کا کام لاہور سے بہتر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیم نہیں بنے گا، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔