پاکستان

زائد کرایہ وصولی کیخلاف مہم جاری،427 گاڑیوں کا چالان کرکے مسافروں کو 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کروائی گئی۔شرجیل میمن

سینئر وزیرسندھ حکومت شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی مہم جاری ہے۔ 427 گاڑیوں کا چالان کرکے مسافروں کو 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کروائی گئی۔مہم کے دوران صوبے بھر میں 710 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 427 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔قانون شکن ٹرانسپورٹرز پر مجموعی طور پر 3,84,200 روپے جرمانہ عائد ، متاثرہ مسافروں کو موقع پر ہی 10,15,300 روپے واپس کروائے گئے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم عید الفطر کے بعد تک جاری رہے گی۔ان کاکہناتھاکہ حکومت سندھ عوام کو منصفانہ اور سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ہماری ٹیمیں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں ، جو بھی زائد کرایہ وصول کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹ حکام چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کریں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button