
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے اورآئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگلی قسط دینے پر راضی ہوگیاہے۔آئی ایم ایف نے کہاہے کہ گزشتہ 18 ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتر رہی،پاکستانی معیشت نے عالمی اعتماد بحال کیاہے۔پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی، گزشتہ 18 ماہ میں معاشی نظم و ضبط نظر آیا۔