پاکستاندنیا

پاکستانی صحافیوں کا اسرائیل جانے کی بات کانوٹس لے لیاہے۔موقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے کہ جن میں پاکستانی صحافیوں کو اسرائیل جانے کی بات کی گئی ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اس حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور درج ہے کہ یہ اسرائیل کی سفر کے لیے قابل استعمال نہیں ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ان حقوق میں 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد خود مختیار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف میں ہو ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور فلسطینی عوام کے امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button