پاکستان
پنجاب کو دریائے سندھ میں کسی صورت کینال نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مشاورت کے بغیر کام کرنے سے بہت مسائل پیدا ہوتے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ نئےکینالوں کے خلاف ہمارا احتجاج جاری ہے، ہم نہریں نہیں بننے دیں گے، پنجاب جون 2024 سے دریائے سندھ میں کینال بنانا چاہتا ہے، ہم نے روکا ہوا ہے اور کسی صورت کینال نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کینال سے متعلق ابہام پھیلایا جاتا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود اپنے لوگوں کے پاس جاکر ابہام دور کریں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ مشاورت کے بغیر کام کرنے سے بہت مسائل پیدا ہوتے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ یومِ پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔