پاکستاندنیا

پاکستان نے غزہ کے عوام کی منتقلی کی بات کو غیرمنصفانہ اورتکلیف دہ قرار دے دیا

 عالمی برادری غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی فلسطین کے بارے میں پوزیشن بڑی واضح ہے، پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی بیجنگ میں چینی صدر شی جی پنگ اور چینی وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات ہوئی، پاکستان نے ون چائنا اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے۔پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں جو فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button