
امریکا میں سکھوں کی
عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو ان کا اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں بلکہ یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔