پاکستان

ذوالفقار علی بھٹو کوسب سے بڑااعزاز”نشانِ پاکستان”عطاکردیاگیا،صنم بھٹوایوارڈوصول کرتے وقت آبدیدہ ہوگئیں

سابق وزیراعظم پاکستان اوربانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کوبعدازوفات سب سے بڑاایوارڈ “نشانِ پاکستان”کااعزازعطاکردیاگیا۔ایوان صدر میں ہونے والی اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو سول اعزازت سے نوازا گیا۔ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی صنم بھٹو نے ایوارڈ وصول کیا، اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔صنم بھٹوایوارڈوصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔اس موقع پر ایوان صدر جیئے بھٹوکے نعروں سے گونجتارہا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button