پاکستان

‏عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کے لیےعید الفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔شرجیل میمن

سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم کے سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے تمام افسران اور عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر کے موقع پر سفری سہولیات میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ عید کے دوران اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں، کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔عوام کی سہولت کے لیے پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ اور آر ٹی اے / ڈی آر ٹی ایز کے تمام افسران اور اہلکار عید کی تعطیلات کے دوران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے موجود رہیں گے۔حکومت سندھ نے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔عوام اضافی کرایہ ادا کرنے کے بجائے فوری طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت فوری ایکشن لے سکے۔سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button