پاکستان
رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی رہائی کے متعلق اہم انکشاف کردیا

چندروز قبل وزیراعظم کے مشیرا ور رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے کہاتھاکہ اگرعدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔اب ایک تازہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔