پیپلزہاؤسنگ منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن،لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی۔بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ پیپلزہاؤسنگ کے منصوبے کی تیزی سے تکمیل خوش آئند ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ پیپلزہاؤسنگ اسکیم کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقدہوا جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کوبتایاگیاکہ اب تک 20 لاکھ سے زائد متاثرین کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔11 لاکھ 45 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، 10 لاکھ 20 ہزار افراد کو مالی معاونت فراہم کردی گئی۔بتایاگیاکہ6 لاکھ 60 ہزار گھروں کی تعمیر بنیاد تک مکمل ہو چکی ہے، 4 لاکھ خاندان مکمل تیار شدہ گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔سندھ حکومت نے سرکاری زمین پر 3 لاکھ 1 ہزار 442 خاندانوں کو رہائشی زمین الاٹ کرنے کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر زمین کے مالکانہ حقوق کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گھروں کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں باورچی خانہ، باتھ روم اور صحن جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔