نئی نہروں سے سندھ دریا کا پانی کم ہو جائے گاجس سےصوبہ سندھ کو نقصان ہوگا۔صدرزرداری،سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی کسی صورت نئی نہریں نہیں بننے دے گی۔شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو جام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نئی نہریں بننے سے سندھ دریا کا پانی کم ہو جائے گاجس کاسندھ کو نقصان ہوگا۔صدرزرداری،سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی کسی صورت نئی نہریں نہیں بننے دے گی۔شرجیل میمن نے کہاکہ پاکستان جب بھی معاشی طور پر مستحکم ہونے لگتا ہے تو بھارت سمیت دیگر قوتیں دہشت گردوں کے پشت پناہی کر کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات شروع کر دیتی ہیں اور معصوم شہروں اورسیکورٹی اہلکاروں کا قتل کر دیتے ہیں۔یہ پاکستان کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ضرورحل ہوناچاہیے اورجوناراض بلوچ بات چیت کرنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ ضروربات چیت ہونی چاہیے۔لیکن جو بلوچ بات نہیں کرنا چاہتے اورملک پرحملہ آورہوتے ہیں ان کیخلاف سخت قانونی ایکشن ہوناچاہیے۔
نئے کینال منصوبوں کے متعلق شرجیل میمن نے کہاکہ صدرآصف زرداری نے واضح موقف پیش کردیاہے کہ ہم کسی بھی متنازعہ منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔