پاکستان

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کیخلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے کمیٹیوں کے اختیارات پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا،جسٹس منصور علی شاہ نے مختصر فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ توہین عدالت کی کارروئی کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جاتا ہے،انتظامی سطح پر جوڈیشل احکامات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،بادی النظر میں توہین عدالت کی کارروائی ججز کمیٹیوں کیخلاف ہوتی ہے،ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا ججز کمیٹیوں کے پاس اختیار نہیں کہ زیرِ سماعت مقدمہ بینچ سے واپس لیں،ہمارے سامنے 2 سوالات تھے،پہلا سوال تھا کہ کیا ریگولر بینچ سے جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں کیس واپس لیا جا سکتا ہے،دوسرا سوال تھا کہ انتظامی آرڈر کے ذریعے جوڈیشل آرڈر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ نذر عباس کی کوئی غلطی نہیں اور نہ ہی انہوں نے جان بوجھ کر کیس فکس کرنے میں غفلت برتی،نذر عباس کی وضاحت قبول کر کے توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ججز آئینی کمیٹی نے بھی جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا،ججز کمیٹیوں نے جوڈیشل آرڈر نظر انداز کیا یا نہیں،یہ معاملہ فل کورٹ ہی طے کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button