کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرماکوٹیسٹ کپتانی میں توسیع مل گئی

روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ میں اب بھی روہت شرما کپتانی کے لیے بہترین چوائس ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جیت کے ساتھ مینجمنٹ اور میچ کی صورت کو جانچنے کی صلاحیت شاندار رہی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے روہت شرما کو اعتماد کا ووٹ مل گیا ہے، یہی نہیں روہت کو یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button