لائیو اسٹاک کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔مرادعلی شاہ

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ محکمہ فشریز اور لائیو اسٹاک ایسی اسکیمز متعارف کروائے جن سے پولٹری، ماہیگیری اور مویشی کی صنعت کو ترقی مل سکے۔لائیو اسٹاک کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ سندھ میں جدید فش فارمنگ متعارف کرانے کی ہدایت، ماہی گیروں کو سہولتیں دی جائیں اور ساحلی علاقوں میں فش فارمنگ کو فروغ دیا جائے۔ان کاکہناتھاکہ مچھلی کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید طریقے اپناناہوں گے،فشنگ ہاربرز کو جدید سہولیات فراہم کرنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ فشنگ کے دوران ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جدید اور پائیدار طریقے اپنایا جائے۔ویٹرنری اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے، عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلی نے ہدایت کی کہ صوبے میں جانوروں کی افزائش اور ویکسینیشن کے نظام کوبھی مزید بہتر بنایا جائے۔