انٹرٹینمنٹ
اداکارہ نادیہ حسین کی حکومت سے امریکی خاتون کو واپس بھیجنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل

مقبول ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کسی ذہنی پریشانی یا مجبوری کی وجہ سے پاکستان آئی،جو بھی ہو رہا ہے اس پر افسوس ہوتا ہے۔
نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا مذاق نہیں اُڑا رہیں لیکن معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکی خاتون جس طرح کی باتیں کر رہی ہے وہ غیر ضروری ہیں،اس کا تماشہ نہیں بنانا چاہیے۔
اداکارہ نے نشاندہی کی کہ اونیجا اینڈریو رابنسن کئی ماہ سے پاکستان میں قیام پذیر ہے،اب اس کے ویزے کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے تو پھر کیوں انہیں یہاں رہنے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
نادیہ حسین نے سندھ حکومت اور گورنر کامران ٹیسوری سے خاتون کو امریکی قونصل خانے کے ذریعے واپس امریکہ بھیجنے کی اپیل کی۔