کھیل
حسن نواز کو قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ کر لیا گیا

لیہ سے تعلق رکھنے والےحسن نواز کو قومی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ کر لیا گیاہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔بتایاگیاکہ حسن نواز تھند ایک پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے مختلف کرکٹ لیگز میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے توجہ حاصل کی ہے۔حسن نواز نے میرپور رائلز کے لیے کھیلتے ہوئے کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس کارکردگی نے انہیں پہچان حاصل کرنے میں مدد کی۔نیشنل ٹی 20 کپ 23-2022 میں بھی حسن نواز کو ناردرن اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کھیل چکے ہیں، خاص طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بھی وہ کھیلے تھے۔