پاکستان

ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔جنید اکبر

ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان سے سوال کیا گیاکہ کیاآپ کو عہدہ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ جی بالکل۔انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آرز بھی وہاں کاٹتے ہیں جہاں سردی ہو اور بستر بھی نہیں دیتے تھے، میں نے صرف ایک پیغام دیا تھا کہ اگر مجھے توڑا تو زندہ گھرنہیں جاسکوں گا، جیل میں سونے نہیں دیا جاتا تھا۔ ہر تھوڑی دیر بعد تصویریں کھینچی جاتی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں سب سے زیادہ محنت کی۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجاً بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button