کرسچن کمیونٹی پرفوکس بہت ضروری ہے۔130سال میں پہلی بار کوئی حکمران “مریم آباد” گیاہے۔وزیراطلاعات عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں انتہاپسندی کو ختم کرنا ہے، غربت ،بیروزگاری اور تعلیم پر بہت سار ا کام کرنے کی ضرورت ہے،کرسچن کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم پر فوکس بھی بہت ضروری ہے، وزیراعلی مریم نواز نے منیارٹی کارڈ بھی لانچ کیا۔ 130سال میں پہلی بار کوئی حکمران مریم آباد گیا۔ بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان پکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں،ہم تو کئی بار ریکوئسٹ کر کے دیکھ چکے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا پانی کی کمی کا سامنا ہے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہے،سندھ کا پانی پنجاب کبھی کھا سکتا ہے نہ پی سکتاہے۔انہوں نے کہا مریم نواز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں،انہوں نے 30 لاکھ خاندانوں تک رمضان پیکج پہنچایا،پنجاب میں جوکام نہیں کریگاوہ گھرجائیگا،پنجاب حکومت نے فنڈدیاہے،عوام کومفت دوائیں دینی پڑیں گی۔