Uncategorized
شوگر کنٹرول کرنے کے لیے اہم ترین مشروبات

ذیل میں ہم چار مشروبات پر نظر ڈالتے ہیں جو آپ کے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
پانی۔پانی آپ کو شوگر کی صورت میں توانائی فراہم کیے بغیر ہائیڈریٹ رکھتا ہے جس سے شوگر کی سطح بڑھتی نہیں ہے کیونکہ پانی مٹھاس سے خالی ہوتا ہے۔
سبز چائے۔سبز چائے پہلے ہی بہت سے صحت کے فوائد کی حامل ہے اور حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ آپ کے بلڈ شوگر پر بھی سازگار اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
گائے کا دودھ۔
اس بات کے بھی مضبوط شواہد پائے گئے ہیں کہ گائے کے دودھ میں موجود پروٹین ذیابیطس یا غیر ذیابیطس والے لوگوں میں بلڈ شوگر کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
کافی۔
کچھ مطالعات کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ کافی کے عرق کو بطور سپلیمنٹ لینے سے فاسٹنگ شوگر کی سطح کو کم کرنے سے منسلک ہے۔