Uncategorized
Trending

بھارتی اداکار رام کپور نے اچانک ایساکیاکام کیاکہ مداح حیران رہ گئے

بھارتی اداکار رام کپور نےانسٹاگرام پر اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ انہوں نے حیران کن طور پر 42 کلو وزن کم کیا ہے۔تصویر سامنے آتے ہی مداح ان کی اس شاندار تبدیلی پر حیرت زدہ رہ گئے۔ واضح رہے کہ رام تقریباً تین ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے۔اب اچانک انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آرہے ہیں ، ان کا وزن کافی کم ہوا ہے۔رام نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دوری کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر کافی محنت کر رہا تھا”۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button