حارث رؤف پہلے سے بہتر، ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دئیے جانے کا امکان ہے ، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فاسٹ بالر حارث رؤف 6.2 اوورز کرانے کے بعد ان فِٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 12 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے ۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔قومی سکواڈ کل نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا، پاکستانی ٹیم کل ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کرے گی۔دوسری جانب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منگل 11فروری کو ہوگی، تقریب میں علی ظفر، شفقت امانت علی، ساحر علی بگا سر بکھیریں گے جب کہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو بھی ہوگا۔