ڈیجیٹل دہشت گردی کرنے والے پاکستان سے باہر دوست نما دشمن بیٹھے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخواج کا مکمل صفایہ کرنے کا وقت آ گیا ہے
وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے سکیورٹی کونسل میں غیر مستقبل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے،پاکستان دو سال تک سکیورٹی کونسل میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سرحد پار سے چند روز پہلے حملہ ہوا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا،فتنہ الخواج کا مکمل صفایہ کرنے کا وقت آ چکا ہے،پاکستان میں دہشت گردوں کے سہولت کار بیٹھے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ڈیجیٹیل دہشت گردی کرنے والے پاکستان سے باہر دوست نما دہشت گرد بیٹھے ہیں،پاکستان کیخلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اور حقائق مسخ کر کے وطن عزیز کیخلاف جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،ہمارے رینجرز جوان شہید ہوئے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے بنائے گئے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔