کھیل
آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کے لیے محنت کر رہا ہوں، وہاں کارکردگی اور میرٹ پر فیصلے ہو تے ہیں۔عثمان قادر

سابق پاکستانی کرکٹرعثمان قادرنے گزشتہ برس مسلسل مواقع نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے سڈنی میں پہلے مرحلے میں کلب کرکٹ کا آغاز کیا ہے۔عثمان قادر نے کہاہے کہ آسٹریلیا منتقلی کے بعد معاملات کنٹرول میں ہیں سب کچھ پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، جلد آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا، آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کے لیے محنت کر رہا ہوں، وہاں کارکردگی اور میرٹ پر فیصلے ہو تے ہیں اور میں اپنا پورا زور لگاوں گا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کروں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہواہوں۔