انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا تشدد،مقدمہ درج

معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر نے تشدد کیاہے،بتایاگیاہے کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے، اداکارہ نے بتایاکہ گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیا۔خاوندنےآتےساتھ ہی گالم گلوچ کیں اورپھرخاوندنےقریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھاکرچہرےپرماردی۔اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔متن کے مطابق خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button