پاکستان
آرمی چیف سید عاصم منیر کی کرسمس تقریب میں شرکت کے لیے” سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ راولپنڈی” آمد

آرمی چیف سید عاصم منیر کی کرسمس تقریب میں شرکت کے لیے” سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ راولپنڈی” آمد
آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے” سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ راولپنڈی”میں کرسمس تقریب میں شرکت کی۔انہوں نےکرسمس پر مسیحی برداری کو مبادک باد دی، مسیحی برادری نے بھی آرمی چیف کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی موجودگی اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کرسمس عالمی طور پر نیک جذبات، سخاوت اور خیر سگالی کی قدروں کی عکاسی کا موقع فراہم کرتی ہے، یہی اصول ہمارے مشترک معاشرے کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں۔