پاکستاندنیا

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد پر نائب گورنر مکہ، پرنس سعود بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، اہم وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ اورسرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button