پاکستان
ضلع چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے چار لیویز اہلکاروں کونوکری سے برطرف کردیاگیا

ذرائع کے مطابق چاغی لیویز کے چار اہلکاروں سے شرپسندوں نے اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد ڈی جی بلوچستان لیویز نےچاروں لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ڈی جی لیویز فورس بلوچستان نے کہاکہ دہشتگرد حملوں میں بزدلی دکھانے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔