وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے گکھڑ منڈی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

ان منصوبوں میں گکھڑتاکلیربراستہ پیرکوٹ آٹھ کلومیٹرکارپٹ روڈ،گکھڑ سروس روڈپلس ڈرین،موٹرسائیکلسٹ ریمپس،گکھڑانڈرپاس اورروڈسٹریٹس لائٹس ودیگر منصوبے شامل ہیں
وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے گکھڑ منڈی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ان منصوبوں میں گکھڑتاکلیربراستہ پیرکوٹ آٹھ کلومیٹرکارپٹ روڈ،گکھڑ سروس روڈپلس ڈرین،موٹرسائیکلسٹ ریمپس،گکھڑانڈرپاس اورروڈسٹریٹس لائٹس ودیگر منصوبے شامل ہیں۔اس موقع پرلیگی رہنماوں عثمان سندھو،چودھری بلال فاروق تارڑ،حاجی مدثرچیمہ اورعام شہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ڈیرہ تارڑاں پیرکوٹ گکھڑ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی ملک پرکوئی آزمائش یامشکل وقت آیاتو میاں نوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کا سوشل میڈیا کا بخار اتر چکا ہے، انہوں نے خاندانوں اور دوستوں میں لڑائیاں کروائیاں، لوگوں کو تقسیم کیا، انہیں نفرت پر اکسایا، آج ان کی پارٹی دس حصوں میں بٹ چکی ہے۔اب عمران خان,علمیہ گروپ الگ ہے اور مروت گروپ الگ ہے۔اسی طرح علی امین گنڈاپور،جنیداکبرگروپ الگ الگ ہوچکے ہیں۔ان لوگوں نے نفرت پھیلائی تھی کہ جہاں کوئی مخالف نظرآئے تونعرے لگاواوربدتمیزی کرو۔آج ان کی پارٹی دس حصوں میں بٹ چکی ہے۔اب یہ لوگ آپس میں دست وگریباں ہیں ۔آپ نے قوم کو تقسیم کیا تھااب خودتقسیم ہوچکے ہیں۔کیونکہ آپ نے بدنیتی کے ساتھ اورلوٹ ماراوراقتدارکی ہوس میں سیاست کی ہے۔