دنیا

چین پرنظررکھنے کے لیے بگرام ایئربیس اور طالبان سے امریکہ اسلحہ واپس لیں گے۔ٹرمپ کااعلان

امریکا کا افغانستان کو اربوں ڈالر دینا میرے لیے باعث فکر ہے۔امریکی صدر

امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا کو بگرام ائیربیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا، بگرام انتہائی اہم ائیر بیس ہے، بگرام ائیر بیس چین پر نظر رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے، ہم بگرام ائیر بیس افغان طالبان سے واپس لیں گے، بائیڈن انتظامیہ کی انخلا میں ناکامیوں کے ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑا گیا اسلحہ اور بگرام ائیر بیس واپس لینے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم نے 70 ہزار گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں، افغان طالبان 7 لاکھ77 ہزار رائفلیں، 70 ہزار بکتربند ٹرک اور گاڑیاں بیچ رہے ہیں، چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکا کا افغانستان کو اربوں ڈالر دینا میرے لیے باعث فکر ہے، افغانستان سے انخلا میں اربوں ڈالر کا اسلحہ اور فوجی سامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button