کھیل

محمد ریاض جیسے باصلاحیت کھلاڑی قومی اثاثہ ہیں،صوبائی حکومت ایسے نوجوانوں کی ہر ممکن سرپرستی کرے گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے محمد ریاض کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور مدعو کیا، جہاں انہوں نے محمد ریاض کو مالی معاونت کے طور پر چیک فراہم کیا اور سرکاری کوچ کی نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد ریاض جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارا قومی اثاثہ ہیں، اور صوبائی حکومت ان جیسے نوجوانوں کی ہر ممکن سرپرستی کرے گی۔ انہیں کوچ مقرر کرنے کا مقصد ان کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہاں بھی موجود تھے۔ محمد ریاض نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس معاونت سے نہ صرف انہیں حوصلہ ملا بلکہ وہ مزید نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button